سردار ثناء اﷲ زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان بننے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست جمع کرا دی

منگل 5 جنوری 2016 18:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اﷲ زہری نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست جمع کرا دی، منگل کو سردار ثناء اﷲ زہری سرکاری سکیورٹی و پروٹوکول میں پاسپورٹ آفس اسلام آباد آئے جہاں انہوں نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے لئے درخواست جمع کرائی ، سردار ثناء اﷲ زہری بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر تھے لیکن رکن صوبائی اسمبلی ہونے کی وجہ سے ان کے پاس بلیو پاسپورٹ بھی نہیں تھا ،وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اب انہوں نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے لئے درخواست دی ہے ، واضح رہے کہ صرف قومی اسمبلی کے ارکان اور سینیٹرز کو سرکاری پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :