اعجاز الحق اور اویس رشید اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے بالترتیب صدر اورسیکرٹری منتخب

منگل 5 جنوری 2016 18:22

اعجاز الحق اور اویس رشید اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے بالترتیب صدر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) اعجاز الحق اور اویس رشید اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پربالترتیب صدر اورسیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ ضیاء الحق چیئرمین ہونگے، گذشتہ روز اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل کو نسل کا اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا آئندہ چار سال کے لئے متفقہ طور پر انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں صدر اعجاز الحق ، چیئرمین ضیاء الحق، سنیئر نائب صدرمزمل محبوب، نائب صدور فرمان احمد، صبیحہ باز، محمد رمضان اور چوہدری ریاض،جنرل سیکرٹری اویس رشید مغل،فنانس سیکرٹری عرفان احمد،سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد، جوائنٹ سیکرٹریزاسرارالحق اورمسزمیجر ابصار جبکہ مجلس عاملہ میں وقاص اکرم، شرافت علی، تنویرالحسن، عبدالکریم، انعام القدیر، عمر خان، افضال احمد اور محمد اعظم شامل ہیں،پاکستان کراٹے فیڈریشن کی جانب سے قومی کوچ خالد نور جبکہ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے سیکرٹری محمد رمضان قصور ی نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :