بھارت کے 15سالہ کرکٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 4فیگر اننگز کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی

پرنا ودھنواد نے ایک ہزار9رنز بنا کر 116 سالہ ٹیسٹ کرکٹ میں 628 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

منگل 5 جنوری 2016 18:22

بھارت کے 15سالہ کرکٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 4فیگر اننگز کھیل کر نئی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) بھارت کے 15سالہ کرکٹر پرنا ودھنواد نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 4فیگر اننگز کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی ، پرنا ودھنواد نے ایک ہزار9رنز بنا کر 116 سالہ ٹیسٹ کرکٹ میں 628 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کے سی گاندھی ہائی اسکول کی جانب سے پرانو دھنوادنے ٹیسٹ کرکٹ میں 4فیگر اننگ کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی ، 15سالہ بلے باز نے ایک ہزار9 رنزبنا کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور ٹیسٹ کر کٹ میں 4فیگر اننگز کھیلنے والے پہلے بلے باز بن گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 116سال پہلے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر کسی بھی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ 628رنز بنانے کاریکارڈ تھا۔

متعلقہ عنوان :