نارتھ ناظم آباد ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 5 جنوری 2016 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) نارتھ ناظم آباد ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری پیر 4 جنوری کومقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی صارم برنی نے ارکان سے حلف لیا۔ سید محمد عرفان عالم نے چیئرمین جبکہ محمد حارث ناظم خان نے وائس چیئرمین، عرفان شکور نے انفارمیشن سیکریٹری، محمد اعظم بیگ نے فنانس سیکریٹری، طارق شریف نے جنرل سیکریٹری، تنویرعلی عثمانی نے پروپیگنڈہ سیکریٹری، کاشف خان نے کوآرڈینیشن سیکریٹری اور کاشف عمر نے بطورجوائنٹ سیکریٹری اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسطی شجاعت حسین ، چیئرمین ڈیکلیئریاراجہ مظہر، صدر آل ناظم آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سیف الدین اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض محمد اعظم بیگ نے انجا م دیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین صارم برنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی شہر میں جائیداد کی خرید وفروخت اور کرائے پر دینے کے حوالے سے لوگوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جسے رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ ادارے حل کرسکتے ہیں بشرطیکہ وہ تمام تر نظام کو درست انداز میں چلائیں اور لوگوں کو سہولیات مہیا کریں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نارتھ ناظم آباد ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اپنے دائرہ کار کومزید وسعت دے کر پورے شہر تک پھیلائے گی اور اس سے شہریوں کا بہت فائدہ ہوگا۔ سینئر ممبر جاوید یٰسین نے کہاکہ ایسوسی ایشن کے قیام اور اسے فعال کرنے کیلئے تمام ارکان نے بہت محنت کی ہے اور ہم شہر کے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ نارتھ ناظم آباد میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو ترقی دی جائے اور لوگوں کے مسائل جلد ازجلد حل ہوں، چیئرمین سید عرفان عالم نے کہاکہ ایسوسی ایشن ارتقائی مراحل میں ہے لہٰذا ممکن ہے کچھ غلطیاں ہوئی ہوں تاہم یہ اس علاقے میں رئیل اسٹیٹ او رپراپرٹی کے کاروبار سے منسلک اداروں کو ایک عمدہ پلیٹ فارم مہیاکرے گی جہاں تمام تنازعات کا حل تلاش کیا جاسکے گا ، انہوں نے کہاکہ کسی ایک فریق کو دوسرے کا حق غصب کرنے نہیں دیں گے اور تمام معاملات انتہائی شفاف اندازمیں چلائے جائیں گے جبکہ تمام قابل عمل تجاویز پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔

انہوں نے ارکان پر زور دیا کہ آپس میں اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔ جوائنٹ سیکریٹری کاشف عمرنے کہاکہ بہت جلد کونسل کے اغراض ومقاصد، منشور اور ممبر سازی فارم ممبران کو ارسال کردیے جائیں گے تاکہ ایسوسی ایشن کو جلد از جلد فعال بنایاجائے جبکہ اس ادارے کو مستحکم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اشرف مغل نے کہاکہ تمام اراکین ایسوسی ایشن کے دست وبازو ہیں جن کی مرضی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا ، کوئی بھی فرد عہدیدار بن سکتا ہے اور الیکشن قواعد وضوابط کے مطابق ہوں گے ۔

تقریب سے کونسل ممبرز ابوالکلام ناصر، محمد نجیب علی، جنرل سیکریٹری طارق شریف، وائس چیئرمین حارث ناظم خان، راجہ مظہر ،سیف الدین نے بھی خطاب کیاجبکہ ممبرز کاشف خان،محمد شفیق شیخ، شیخ حامد حسن، سہیل زمان خان، عدیل بیگ اور محمد یحٰیی خان سمیت دیگر ممبرز نے معزز مہمانو ں کو ہار پہنائے آخر میں مہمانوں کو ایسوسی ایشن کی جانب سے سووینئر پیش کئے گئے جن میں جناب صارم برنی، صدر آل نارتھ ناظم آباد رئیل اسٹیٹ سیف الدین، سینئر ممبر سبحان اﷲ، ممبر سپریم کونسل اشرف مغل، جاوید یٰسین، چیئرمین ڈیکلیئریا راجہ مظہر، سمیع احمد، ناظم خان، رجسٹرار عابد مری، شکیل احمد ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری ڈی ایچ اے رضا ہاشمی چیئرمین آباد حنیف گوہرشامل تھے جبکہ صدر ڈی ایچ اے راجہ مظہر نے چیئرمین عرفان عالم کو سووینئرپیش کیا۔