سعودی عرب میں سزاؤں کو فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں بننے دیا جائے گا،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 16:29
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء) سعودی عرب میں دی جانے والی سزاؤں کو فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ایران میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ کے جلائے جانے سے مسائل پیچیدہ ہوگئے ہیں۔حکومت پاکستان کو اپنا بھر پور کرداراداکرنا چاہئے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا عبد الحمید صابری، مولانا نعمان حاشر،حافظ محمد امجد،مولانا طاہر عقیل ،مولاناحفیظ الرحمن،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا اسلام الدین بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے پوری امت مسلمہ اضطراب میں ہے ۔گزشتہ دوسالوں سے ارض حرمین الشریفین کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہورہی ہیں جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ۔
ملت اسلامیہ کا ہر ہر فرد ارض حرمین الشریفین کے دفاع میں اپنی جان قربان کرنا سعادت سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الشیخ نمر سعودی شہری تھے اور سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ان کو سزا ہوئی ۔ اس پر پاکستان میں سیاست نہ کی جائے جس طرح ایران اپنے شہریوں پر اپنے قوانین کو نافذ کرنے کا اختیار رکھتا ہے اسی طرح سعودی عرب کو بھی یہ اختیار حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ 8جنوری جمعة المبارک کو ملک بھر میں دہشتگردی ،انتہاپسندی،فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے، ملت اسلامیہ کی وحدت،ارض حرمین الشریفین کی سلامتی کیلئے ”یوم وحدت امت“ منایا جائے گا اور وفاق المساجد پاکستان سے متصل 76ہزار سے زائد مساجد میں قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 10فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس ملک کے اندر اتحاد اور یکجہتی کی فضاء پیداکرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.