وزیر اعظم نواز شریف کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 15:48

وزیر اعظم نواز شریف کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے سے متعلق بھارتی حکام نے پاکستان کو معلومات فراہم کیں ہیں جن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستان نے اس حملے کی پر زور مذمت بھی کی تھی ۔

پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی مذمت پر بھارتی حکام نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ واضح رہے کہ چار روز قبل بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں ائیر بیس پر حملہ آوروں نے ہلہ بول دیا تھا جس کے نتیجے میں بھارتی لیفٹنٹ کرنل سمیت گیارہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں چار حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :