باچا خان نے ہمیشہ امن و بھائی چارے کا درس دیا ، ڈاکٹر محمدیوسفزئی

منگل 5 جنوری 2016 14:47

پشاور۔05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء)باچا خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا میرا مشن ہے ، ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے باچا خان مرکز پشاور میں اے این این خارجہ امور کے انچارج بشیر خان مٹہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سیکرٹری کلچر شمس بونیری ایڈوکیٹ سابق ایم این اے جمیلہ گیلانی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بونیر کے جنر ل سیکرٹری بھی موجود تھے سیاسی رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی بشیر خان مٹی کو ان کا پورٹریٹ اور سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا کہ باچا خان بابا نے ہمیشہ امن و بھائی چارے کا درس دیا ۔