محکمہ انسداد دہشت گردی نے شجاع خانزادہ حملہ کیس کا عبوری چالان تیار کر لیا‘ 9 جنوری کو ٹرائل کورٹ میں جمع کرایا جائیگا

منگل 5 جنوری 2016 13:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے سابق وزیر قانون پنجاب شجاع خانزادہ حملہ کیس کا عبوری چالان تیار کر لیا ہے جو 9 جنوری کو ٹرائل کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چالان میں کالعدم تنظیم کارکن قاری سہیل کو ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ خودکش بمبار کی معاونت کرنے والا ملزم قاسم معاویہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چالان میں امجد، فیاض، نیاز، ظہیر عرف طلحہ، عمران ستار، صداقت اور صدام کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی یہ چالان9 جنوری کو ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :