نئے سال میں ہمیں تعلیم کے ذریعے بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا چاہیے‘ بریگیڈئیر اقبال شفیع

منگل 5 جنوری 2016 13:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ اور سرسید میموریل سوسائٹی کے صدر بریگیڈئر اقبال شفیع نے کہا کہ نئے سال کا آغاز ہمیں قائد اعظم کا وژن عام کرنے اور نوجوانوں کی کردار سازی سے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے نوجوان نسل قائد اعظم کے وژن سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ نئے سال میں ہمیں کردار سازی ، قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لئے کام کرنا چاہیے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایوانِ سرسید میں نئے سال کا کیک کاٹنے کی تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہونی چاہیے کہ ہماری قوم جاگ رہی ہے۔ ہماری نوجوان نسل بڑی با صلاحیت ہے ہمیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور انہیں تعلیم کے ذریعے گائیڈ لائین فراہم کرنی چاہیے تا کہ وہ قائد کے وژن کی روشنی میں آگے بڑھ سکیں۔ نئے سال میں ہمیں آپس کی رنجشیں بھلا کر بھائی چارے کی فضا کو عام کرنا ہے۔ ہمیں اس وقت ایک پُر عزم متحرک اور پُر خلوص لیڈر شپ کی ضرورت ہے اور بہتر لیڈر شپ کردار سازی ہی سے ممکن ہے۔ اس موقع پر نائب صدر سرسید میموریل سوسائٹی بیگم ماجدہ اقبال شفیع نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :