تاجرخود تجاوزات ختم کروائیں‘ حکومت کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتی،رکن قو می اسمبلی چوہدری حامد حمید

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 13:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء) رکن قو می اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کسی بھی شخص کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتی تاجروں کو چاہیئے کہ وہ از خود تجاوزات ختم کرلیں تجاوزات کیوجہ سے سانحہ دو بلاک ہوا جس سے کئی تاجروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا اگر تجاوزات نہ ہوتیں تو سانحہ دو بلاک نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ تاجر انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے تجاوزات از خود ختم کرلیں تاکہ شہریوں کو بھی سہولت ہو اور تاجر بھی کسی کو بے روزگار نہ کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تاجر از خود تجاوزات کو ختم کرلیں گے تاکہ انتظامیہ کوکسی بھی قسم کے آپریشن کی ضرورت پیش نہ آئے جہاں تک چھابڑی اور ریڑھی والوں کا تعلق ہے انہیں بھی بے روزگار نہیں کیاجائیگا تاہم تجاوزات کسی طور برداشت نہیں کی جائیگی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تاجر چھابڑی والے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کی نوبت نہ آئے اگر تجاوزات ہوئی تو مجبوراً انتظامیہ کو آپریشن کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے دکاندار ، ریڑھی چھابڑی والے اپنی حد میں رہتے ہوئے تجاوزات خود ختم کرلیں انہوں نے سانحہ دوبلاک کے تاجروں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری حامد حمید نے کہا کہ ان تاجروں کی کی مالی معاونت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :