پاکستان کاخالص بیرونی قرض 51.80ارب ڈالر تک پہنچ گیا
منگل 5 جنوری 2016 12:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) موجودہ حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دور اقتدار کے دوران 2759ارب روپے کے ملکی قرضے حاصل کیے جبکہ با اثر افراد کے 30 ارب سے زائد کے قرضے معاف کر دیے، اس وقت پاکستان کے ذمے مجموعی خالص بیرونی قرضہ 51.80ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
(جاری ہے)
موصولہ دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دور میں حکومتی کاروبار چلانے کے لیے 2759ارب روپے کے ملکی قرضے حاصل کیے، ان قرضوں پر سود کی مد میں 9فیصد سے 10.96فیصد کی ادائیگی کی جائے گی،یہ قرضے 1 سال کی مدت سے 10سال کی مدت کے لیے لیے گئے ہیں، موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار کے دوران ان قرضوں کی مد میں صرف 650ارب روپے کی قرضے کی ادائیگی کرے گی جبکہ 2109ارب روپے کے قرضے بعد کی آنے والی حکومتیں ادا کریں گی۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ 2سال کے دوران ملک کے مختلف بینکوں سے با اثر افراد کے 30 ارب روپے کے قرضے معاف کر دیے گئے ہیں، سال 2013کے دوران 17ارب 75کروڑ سے زائد کے قرضے معاف کیے گئے ہیں جبکہ 2014کے دورا 12ارب 60کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد کے قرضے معاف کیے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اس وقت پاکستان کے ذمے مجموعی خالص بیرونی قرضہ 51.80ارب ڈالر ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.