Live Updates

پاکستان کو ایران سعودی عرب کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے: عمران خان

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 00:34

پاکستان کو ایران سعودی عرب کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کروانے کیلئےاپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھ کر دونوں اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ برادر اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی سے بڑا نقصان ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات