برطانیہ میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات منائی جانی باقی ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 5 جنوری 2016 00:25

برطانیہ میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات منائی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2016ء)برطانیہ سمیت ساری دنیا کرسمس اور نئے سال کی تقریبات منا چکی ہے لیکن برطانیہ میں ہی ایک جگہ ایسی ہے جہاں کے رہنے والوں کو ابھی تک کرسمس اور نئے سال کا انتظار ہے۔ برطانیہ میں شیٹ لینڈ کا جزیرہ فولا ایسی جگہ ہیں جہاں کے رہنے والے ابھی تک کرسمس اور سال نو کی تقریبات قدیم جیولین تقویم کے مطابق مناتے ہیں۔

اس جزیرے پر تقریبات کا آغاز 6 جنوری سے کرسمس سے ہوگا اورنئے سال کی تقریب 13جنوری کو منائی جائے گی۔ فولا جزیرے کی آبادی صرف 30 نفوس، جن میں جزیرے کے 6بچے بھی شامل ہیں، پر مشتمل ہے۔ساڑھے تین میل لمبے اور ڈھائی میل چوڑے جزیرے پر رہنے والے لوگ نورن زبان بولتے ہیں۔نورن زبان قدیم نورس زبان کی شکل ہےجو 1800 میں ختم ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

6جنوری کو کرسمس کے موقع پر اس جزیرےکے رہنے والے ایک عمارت میں جمع ہونگے اور ایک دوسرے کے ساتھ تحائف کا تبادلہ کریں گے۔

نئے سال کے موقع پر اس جزیرے کے رہنے والے ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں۔اس جزیرے کے باسیوں کا کہنا ہے کہ صرف ہم ہی نہیں دنیا میں کئی خطے ایسے ہیں جہاں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پرانے کیلنڈر کےمطابق منائی جاتی ہیں۔ فولا جزیرے پر1982 میں صاف پانی اور 1984 میں بجلی کی سہولت آئی۔جزیرے والوں کو بجلی ڈیزل انجن سے فراہم کی جاتی ہے۔ فولا کا مطلب قدیم نورس زبان میں بڑا پرندہ ہے اسی جزیرے پر فلم دی ایج آف دی ورلڈ کی بھی شوٹنگ ہوئی تھی۔