پاکستان کی طرف سے پٹھان کوٹ حملے کی شدید مذمت ، پاکستان خود دہشتگردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ،ترجمان دفتر خارجہ

منگل 5 جنوری 2016 00:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 4جنوری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خود دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پٹھانکوٹ میں دہشت گرد حملے کی پاکستان نے پرزور مذمت کی ہے، پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں پٹھانکوٹ دہشت گرد حملے کی پاکستان نے پرزور مذمت کی ہے، متاثرہ خاندانوں کی تکلیف اور دکھ درد سمجھ سکتے ہیں کیونکہ پاکستان خود دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بھارتی حکومت کیساتھ رابطے میں ہیں، ایک ہی خطے میں ہونے سے دونوں ملکوں کو مذاکرات کے لئے پر عزم رہنا چاہیئے ، دہشتگردی کا چیلنج باہمی کوشش سے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا مطالبہ کرتاہے، وزارت خارجہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کے ہوم سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کر دیا ، مراسلہ میں سفارتکاروں اور قونصلیٹ کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی گئی، مراسلہ میں ہدایت دی گئی کہ سفارتکار اور قونصلیٹ ملک میں کہیں جانے کی پیشگی اجازت لیں ، ممنوعہ علاقوے میں جانے کے لئے 20روزقبل اجازت لی جائے ، مراسلہ میں کہا گیا کہ غیر ممنوعہ علاقے میں جانے سے 7روز قبل اجاز ت لی جائے، صوبائی حکومتیں احکامات پر فوری عملدرآمد کرائیں۔