ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا این ٹی ایس کے تحت پاس ہونیوالے تمام امیدواروں کی تاحال عدم تعیناتیوں اور انہیں ان کے جائز حقوق فراہم نہ کرنے پر افسوس کا اظہار

پیر 4 جنوری 2016 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں این ٹی ایس کے تحت پاس ہونے والے تمام امیدواروں کی تاحال عدم تعیناتیوں اور انہیں ان کے جائز حقوق فراہم نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کئی مہینے گذرنے کے باوجود پاس امیدواروں کو تذبذب کا شکار کرکے ان کے کاموں میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ، امیدواروں کی این ٹی ایس ٹیسٹ سے کئی امیدیں وابستہ تھی اب حکومتی اعلی حکام اور محکمہ تعلیم کی تعطل کی وجہ سے انکی یہ امیدیں ماند پڑرہی ہے ، این ٹی ایس کے تحت پاس ہونے والے امیدواروں کو فی الفور تعینات کرکے صاف و شفاف طریقہ انتخاب اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے وعدوں پر عمل درآمد ممکن بنا یا جائے ، ایک طرف این ٹی ایس میں پاس ہونے والے امیدواروں کے کاموں میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے تو دوسری طرف ایسے امیدواروں کو جن کے حلقے کئی اور ہے انہیں دوسرے امیدواروں کے حلقوں میں تعینات کرکے پوسٹوں کی عدم موجود گی کا بہانہ بنا یا جارہا ہے ، بیان میں کہا گیا کہ ان امیدواروں کو مکمل سفارش کے زریعے دوسرے حلقوں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں ، جبکہ ان حلقوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار وں کو بلا جواز انتظار میں رکھا گیا ہے ، جو کہ سراسر ان امیدواروں سے زیادتی کے مترادف ہے ، بیان میں کہا گیا کہ اگر حکومت اور محکمہ تعلیم ان امیدواروں کے امیدوں کا احترام کرکے انکو فی لفور ان کے متعلقہ حلقوں میں تعینات نہیں کیا گیا تو انکے وقت ضائع ہونے کا خدشہ ہے جسکی وجہ سے انہیں اپنے حقوق کی حصولیابی کی خاطر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑیگا ، بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں پاس ہونے تمام امیدواروں کے کاموں کو فی الفور تکمیل کرکے انہیں ان کے جائز حقوق کی فراہمی ممکن بنا ئی جائے