ہم سے قومی خیانت کی توقع رکھنا حماقت ہوگی، وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،عوامی نیشنل پارٹی

پیر 4 جنوری 2016 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم سے قومی خیانت کی توقع رکھنا حماقت ہوگی وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں پشتونوں اور بلوچوں کو احساس بیگانگی فیڈریشن کیلئے نیک شگون نہیں ماضی کے تلخ حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے چھوٹے صوبوں اور قومیتوں کو شراکت اختیارات میں مساوی نمائندگی ہی روشن مستقبل کی ضامن ہوسکتی ہے قوم کو باور اور یقین دلاتے ہیں کہ گزشتہ 68 سالوں سے جو جبر استداد روا رکھا گیا گناہ اور مقصود واضح ہیں کہ ہم قومی مفادات کوپس پسٹ ڈالنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں اگر مصلحت کرتے تو اقتدار میں ہوتے ہوئے جنازے نہ اٹھاتے پشتونوں کی عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد درست سیاست برحق موقف پر مہر ثبت ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارتی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ ‘ ضلعی صدر ولی داد میانی ‘ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتہا ‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا ‘ چیئرمین جمال شاہ ‘ ٹاؤن کمیٹی چیئرمین ملک زمان ترین ‘ سید عارف شاہ ‘ راز محمد تارن ‘ سومر خاکسار ‘ ندیم شاہ قادری ‘ پیر محمد سیلاچی نے ضلع ہرنائی کلی شور میں شہید جیلانی خان اچکزئی ابتدائی یونٹ کے قیام کلی سنگل میں شمولیتی اجتماع ‘ کلی وہاب تنگی میں استقبالہ سے خطاب کے دوران کیا اس سے پہلے بابو محلہ سے مہرمحمد خان باروزئی ‘ موسیٰ خان باروزئی ‘ خان محمد باروزئی کی قیادت ممیں 78 افراد نے پشتونخواملی عوامی پارٹی ‘ کلی نری سے محب اﷲ ‘ فیروز خان کی قیادت میں 12 افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونوں کو بار بار دھوکہ دیا گیا سادہ پشتون اولس کو پرفریب خوشنما نعروں سے ورغلایا گیا آج قوم گزشتہ 6 عشروں سے ان قوتوں کا احتساب کر لیں جن کو اس غریب اور سادہ لوح قوم نے اقتدار تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل ٹینکی ‘ نالی ‘ سڑک کا حصول نہیں بلکہ وسائل پر اختیار ہے جنت نظیر وطن کے مالک ہونے کے باوجود ہر قسم کی سہولیات زندگی سے محروم ہیں وفاق کے نام پر پنجاب اور بالادست طبقہ ہرنائئی ذخائر سے ہم محروم ہیں اور ہم کرایہ دار اور مزدور کی حیثیت رکھتے ہیں ان حکمرانوں نے قوم سے پشتوزبان کو سرکاری دفتری قرار دینے پشتون بیلٹ کو جنوبی پشتونخوا نام دلانے وسائل پر 50 فیصد حصہ جیسے وعدے وعید کئے تھے جنکو یکسر بھلادیا گیا اور صرف ذاتی ‘ خاندانی ‘ گروہی مفادات کو مقصد بنا بیٹھے آج اقتدار کی خاطر ان قوتوں کیساتھ جابیٹھے ہیں جنہیں قاتل قرار دیا تھا لہٰذا پشتون قوم آج یہ ادراک کرلیں انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوامی نیشنل پارٹی وطن کی نمائندہ قوت بن کر قوم کی حقیقی اجتماعی معاشی سیاسی حقوق کو ان کی دہلیز پر پہنچا کر دم لے گی دریں اثناء باچا خان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں آل پارٹیز کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ دنوں آل پارٹیز اور تاجر نمائندوں کیساتھ ہونیوالا انتظامیہ کا ناروا رویہ ناقابل برداشت عمل ہے ہم آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہیں بیان میں کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کو یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :