ق) لیگ کے پارلیمانی لیڈر شیخ جعفر خان مندوخیل ہیں،پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں، پارلیمانی گروپ مسلم لیگ ق بلوچستان

پیر 4 جنوری 2016 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ (ق) لیگ کے پارلیمانی لیڈر شیخ جعفر خان مندوخیل ہیں اور (ق) لیگ میں کوئی گروپنگ نہیں جو بھی فیصلے کئے جاتے ہیں وہ باہمی مشاورت سے پارلیمانی لیڈر کی زیر صدارت ہوتے ہیں لہٰذا اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کے پارلیمانی گروپ کے تین ارکان کا کوئی اجلاس کراچی میں ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کا پارلیمانی گروپ متحد ہے اور صوبے میں فعال ہے اور (ق) لیگ صوبہ میں (ن) لیگ کی اتحادی جماعت ہے اس پہلے جو بھی فیصلے کئے گئے وہ باہمی مشاورت سے کئے گئے اور آئندہ بھی کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اب بھی جو فیصلہ ہو گا وہ باہمی مشاورت سے ہوگا

متعلقہ عنوان :