پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ، بھارتی میڈیاکی بدحواسی آخری حدوں کوچھونے لگی

تین ماہ قبل شامی کمانڈوزکی آرام کرتے تصویر دہشتگردوں کی تصاویرظاہرکرکے میڈیاپرچلادیاگیا حملے کی منصوبہ بندی راولپنڈی میں کئے جانے کا دعوی ،پاکستانی میڈیا نے سازش کو ناکام بنادیا

پیر 4 جنوری 2016 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ کیس میں بھارتی میڈیاکی بدحواسی آخری حدوں کوچھورہی ہے ،بھارتی میڈیانے تین ماہ قبل شامی کمانڈوزکی آرام کرتے ہوئے تصویرکودہشتگردوں کی تصاویرظاہرکرکے میڈیاپرچلادیاگیااوردعویٰ کیاگیاکہ اس حملے کی منصوبہ بندی راولپنڈی میں کی گئی اورکالعدم تنظیم جیش محمدنے اس حملے کی منصوبہ بندی کی تھی ،پاکستان کے میڈیانے اس سازش کوشامی کمانڈوزکی آرام کرتے ہوئے تصاویردکھاکربے نقاب کردیاہے ۔

(جاری ہے)

لیکن دوسری طرف بھارتی میڈیاپرعینی شاہدین نے انٹرویوبھی دکھائے گئے جن میں لوگوں نے کہاہے کہ ایک دن پہلے ہی پٹھان کوٹ ائیربیس کی سیکورٹی بڑھادی گئی تھی ،بھارتی حکومت اوربھارتی میڈیاابھی تک اپنے شہریوں کے سوالوں کاجواب نہیں دے سکاہے ،گزشتہ تین روزسے جاری اس نام نہادمقابلے پربھارتی میڈیامشکوک نظروں سے دیکھاجارہاہے اوراب بارباریہ سوال اٹھایاجارہاہے کہ اگردہشتگردمارے گئے توپھرآپریشن اب تک کیوں جاری ہے ،تشویشناک پہلویہ ہے کہ آپریشن مکمل ہونے سے پہلے ہی بھائیوں نے ساراملبہ پاکستان پرڈالنے کی پوری کوشش کی ہے جبکہ اس حملے کی کڑی ہندوذہنیت کے رازکھول رہی ہے