پاکستان ،سعودی عرب ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کر یگا ،2018تک 10ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہوگی ،اس سے عملی طور پر لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیاجائیگا ، گلگت بلتستان میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر جلد شروع ہو جائیگی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہپاکستان ،سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی معاملے پر مثبت کردار ادا کر ے گا ،2018تک 10ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہوگی جس سے عملی طور پر لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیاجائیگا ، گلگت بلتستان میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے جسکی جلد تعمیر شروع ہو جائے گی، گلگت بلتستان میں ہائیڈل پروجیکٹس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری والے علاقوں میں مختلف ترقیاتی کام بھی کر رہے ہیں ، لنکس روڈ کے ذریعے دور دراز کے علاقوں کو اقتصادی راہداری سے ملایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں ہائیڈل پروجیکٹس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،گلگت بلتستان کے عوام نے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ، اس مینڈیٹ کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر کڑے وقت میں ہمارا ساتھ دیا ، ایران بھی ہماراہمسایہ برادر ملک ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پر کوشش کریں گے کہ حالات بہتر کرنے کے لئے جو کردار کر سکتے ہیں کریں۔