پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں ایف بی آر میں اختیارا ت کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچنے کا انکشاف

لاہور کی ایک کمپنی کو خلاف قواعدخام مال کی درآمد میں کسٹم لیوی کی چھوٹ دی گئی ، آڈٹ حکام ، ریکوری کی ہدایت کر دی گئی ہے ، چیئرمین ایف بی آر

پیر 4 جنوری 2016 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے ایف بی آر میں اختیارا ت کے ناجائز استعمال سے68 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا قومی خزانے کو نقصان کا انکشاف کیا، لاہور کی ایک کمپنی کو خام مال کی درآمد میں کسٹم لیوی کی چھوٹ دی گئی جو کہ خلاف قواعد تھی، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریکوری کی ہدایت کر دی گئی ہے ،کمیٹی نے ریکورری کے لئے 2ماہ کی مہلت دے دی ، علاوہ ازیں ایف بی آر میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر کمیٹی نے 2ماہ میں رپورٹ طلب کرلی، پیر کو کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی شاہد ہ اختر علی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں آڈٹ حکام کی جانب سے ایف بی آر ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مالی سال 1998-99کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آڈٹ حکام کی جانب سے ایف بی آر میں کسٹم لیوی کی مد میں 68کروڑ سے زائد کی رقم کی لاہور کی ایک کمپنی کو چھوٹ دینے کا انکشاف کیا گیاجس پر کمیٹی نے ایف بی آر حکام کو ریکوری کے لئے 2ماہ کی مہلت دیدی ، ایک اور آڈٹ اعتراض میں کمیٹی نے 2کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی بے ضابطگی پر 2ماہ میں ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی

متعلقہ عنوان :