آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکاسی پی اوملتان سے 10لاکھ روپے لوٹے جانے کی واردات کانوٹس

پیر 4 جنوری 2016 22:39

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے سی پی او ملتان اظہر اکرم سے سوموار کی دوپہر شجاعباد ڈاک خانے سے سکندرآباد ڈاک خانے 10 لاکھ روپے لے جاتے ہوئے مسلح ڈاکووٴں کی جانب سے لوٹے جانے کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ اس واردات کے دوران نامعلوم مسلح ڈاکووٴں نے 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کر دیا تھا علاوہ ازیںآ ئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے تھانہ کینٹ ملتان کے علاقے بخاری کالونی میزان بینک سے 12 لاکھ روپے کیش لے کر نکلنے والے ہارون مجتبی نامی شخص سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکووٴں کی جانب سے دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات کر کے 12 لاکھ چھین کر فرار ہونے والے ڈاکووٴں کی اس واردات بارے بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کل سراغ لگانے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :