Live Updates

عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات پرغور ،انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال

پیر 4 جنوری 2016 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کااجلاس بنی گالہ میں ہوا،جس میں پی ٹی آئی رہنماشاہ محمودقریشی ،جہانگیرخان ترین ،شیریں مزاری،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک ،نعیم الحق ،سیف اللہ نیازی سمیت دیگررہنماوٴں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پرغوروخوض کیاگیااوراس حوالے سے مختلف طریقوں اورانتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال ہوا۔انٹراپارٹی کے انتخابات کے حوالے سے آج بروز(منگل)دوبارہ عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں 11:00بجے اجلاس ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات