میرے پاس ایسے حقائق اور پروف موجود ہیں اگر منظر عام پر آگئے تو طوفان آسکتا ہے ، بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈھی
،ایک ریسرچ رپورٹ پرایف آئی اے کی کارروائی متعاصبانہ ہے ،عدالت سے رجوع کرنا میرا حق ہے اس آ پشن کو میں استعمال کرونگا
پیر 4 جنوری 2016 22:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا ہے کہ میرے پاس ایسے حقائق اور پروف موجود ہیں اگر منظر عام پر آگئے تو طوفان آسکتا ہے ،میرے خلاف جعلسازوں کا پورا ٹولا کام کررہا ہے،پاکستانی تاریخ میں کسی بھی رپورٹ پر کسی معزز شخص کو اٹھانا کہاں کا انصاف ہے ،ایک ریسرچ رپورٹ پرایف آئی اے کی کارروائی متعاصبانہ ہے ،عدالت سے رجوع کرنا میرا حق ہے اس آ پشن کو میں استعمال کرونگا۔
پیرکے روز کراچی پریس کلب میں پریس ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا کہ ریسرچ رپورٹ میں چالیس افراد کے نام درج ہیں انہیں کچھ نہیں کہا گیا لیکن ہمارے خلاف یک طرفہ کارروائی کی گئی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد اپنے دوست جہانگیر صدیقی کے کہنے پر اسٹاک مارکیٹ کومتاثر کررہے ہیں جہانگیر صدیقی کے کہنے پر شاہد حیات بھی پاکستان کے سب سے بڑے بروکریج ہاوس کے خلاف پرسنل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ظفر گوندل اور دیگر کے خلاف ای او بی آئی کیس بنایا گیا ہے لیکن اس کیس میں کہیں اے کے ڈی سیکیورٹیز کا کوئی کردار نہیں،اے کے ڈی سیکیورٹیز کے افسران کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے حراسست میں لیا گیاایف آئی آر سے لے کر ہر عمل کے دوران جھوٹ کا سہارا لیا گیالاہور سے تعلق رکھنے والے شخص جو ہیراپھیری میں براہ راست ملوث ہے اسے ہاتھ تک نہیں لگایا گیاحکومت فیصلہ کرلے کے اگر اسٹاک مارکیٹ کو بچانا ہے تو جہانگیر صدیقی کے چیلوں جن میں شاہد حیات بھی شامل ہیں انہیں ہٹایا جائے۔انہوں نے کاکہا کہ خرم شہزاد کو جو اس رپورٹ کے مطابق ملوث ہیں انہیں محفوظ رکھا جا رہا ہے کوئی ایک شخص ثابت کردے کہ میرے خلاف جرم ثابت ہو تو میں اس کی سزا کیلئے تیار ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک میڈیا ہاوئس نے میرے خلاف جھوٹ کا پلندہ کھولا ہوا ہے ممبران کے پروٹیکشن فنڈ کو بعض لوگ ہتھیانا چاہتے ہیں، میں نے ان کے خلاف آواز اٹھائی30 ارب روپے کا فراڈ ہوا اس کی خبر نشر ہونے سے روکی گئی 99 فیصد رپورٹس تحقیق پر بنتی ہیں ایسے حقائق اور پروف موجود ہیں اگر منظر عام پر آگئے تو طوفان آسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں نے ایک نجی ٹی وی چینل جو آنے سے پہلے ہی بند ہوگیا ان کے لوگوں سے اظہار ہمدردی کی اس کی سزا مجھے دی جا رہی ہے میری کسی سے لڑائی نہیں، سچ بولتا ہوں اس لئے بات کڑوی لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک رپورٹ کو بنیاد بنا کر ایکویٹی مارکیٹ پر اتنا بڑا اقدام کرنا جرم کے ارتکاب کے مترادف ہے۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.