Live Updates

وفاقی وزیر پانی وبجلی 2018 ء تک بجلی بحران ختم نہ کر سکنے کے اعتراف پرمستعفی ہوجائیں ،وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف عدالت جائیں، عوام نے ان کو مینڈیٹ مایوسی پھیلانے کیلئے نہیں دیا، خیبرپختونخوا میں ہائیڈل پراجیکٹ سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، مرکزی حکومت وہاں سرمایہ کاری نہیں کر رہی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف 2018 ء تک بجلی بحران ختم نہ کر سکنے کے اعتراف پر اپنے عہدے سے از خود استعفیٰ دے دیں اور شہباز شریف کے خلاف عدالت جائیں، عوام نے انہیں مینڈیٹ مایوسی پھیلانے کیلئے نہیں دیا، خیبرپختونخوا میں ہائیڈل پراجیکٹ سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن مرکزی حکومت وہاں سرمایہ کاری نہیں کر رہی۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر پاکستان کو منجھلا بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے بڑے اور چھوٹے بھائی میں صلح کروانی چاہیے، وزیراعظم نواز شریف دنیا بھر کے دورے کرتے ہیں، سعودی عرب اور ایران کا بھی کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی پراکسی وار پاکستان کی سرزمین پر نہ لڑے، اپنے مسائل وہ خود حل کریں، اپنی جنگ میں ہمیں شعلوں کی نذر نہ کرے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 2013ء کے الیکشن میں مینڈیٹ اس نعرے پر حاصل کیا تھا کہ قوم کو اندھیروں سے نکالیں گے لیکن اب خواجہ آصف کہہ رہے ہیں کہ 2018ء میں بھی لوڈشیڈنگ ایسے ہی ہو گی، خواجہ آصف اگر 2018 ء تک بجلی بحران ختم نہیں کر سکتے تو خود استعفیٰ دیں اور شہباز شریف کے خلاف عدالت جائیں، عوام نے انہیں مینڈیٹ مایوسی پھیلانے کیلئے نہیں دیا، خیبرپختونخوا میں ہائیڈل پراجیکٹ سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن مرکزی حکومت وہاں سرمایہ کاری نہیں کر رہی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن جاری ہیں، میدان جنگ میں اپنے سپہ سالار کے حوصلے پست کرے وہ محب وطن نہیں، اعتزاز احسن خود سوچیں وہ کس کیلئے لڑ رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات