سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی امت مسلمہ کیلئے بڑا دھچکا ہے، پاکستانی حکومت کو اس معاملے پر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی امت مسلمہ کیلئے بڑا دھچکا ہے، پاکستانی حکومت کو اس معاملے پر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، اعتزاز احسن کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع بارے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی امت مسلمہ کیلئے بڑا دھچکا ہے، ہمارے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستانی حکومت کو اس معاملے پر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن جاری ہے،ایسے وقت میں اعتزاز احسن کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع بارے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔