گزشتہ دو سالوں میں سرکاری ملازمین کو 30 ہزار پلاٹس اور فلیٹس دیئے گئے ،بھارہ کہو میں 3200 کنال اراضی کیلئے 1700 ملازمین کو آفر لیٹر جاری کر دیئے گئے ، مختلف سکیموں کیلئے مجموعی طور 60 ہزار کنال اراضی حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے، 30 ہزار کنال جلد حاصل کر لینگے ، وزیر اعظم اس کاافتتاح کرینگے، وزیر اعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں 50 ہزار نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا، ایکنک نے اس کے 3 سالہ منصوبے کیلئے 34 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے

قومی اسمبلی میں وفاقی وزراء اکرم درانی اور ریاض پیرزادہ کے ارکان کے توجہ دلاؤ نوٹسز کے جوابات

پیر 4 جنوری 2016 22:21

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں 30 ہزار پلاٹس اور فلیٹس سرکاری ملازمین کو دیئے گئے ہیں ،یہ تعداد بہت کم ہے ،بھارہ کہو میں 3200 کنال اراضی کے لئے 1700 ملازمین کو آفر لیٹر جاری کر دیئے گئے ، مختلف سکیموں کے لئے مجموعی طور 60 ہزار کنال اراضی حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے، 30 ہزار کنال جلد حاصل کر لینگے اور وزیر اعظم اس کاافتتاح کرینگے جبکہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں 50 ہزار نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا، ایکنک نے تین سالہ منصوبے کیلئے 34 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے ۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹسز کاجواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو چھت کی فراہمی کے حوالے سے کیا اقدامات کیے ہیں اس سلسلے میں ایوان کو تفصیل سے آگاہ کروں گا ۔

(جاری ہے)

میری دور وزارت میں 30 ہزار پلاٹس اور ہاؤسنگ فلیٹس سرکاری ملازمین کو دیئے گئے ہیں اگرچہ یہ تعداد بہت کم ہے اسے زیادہ ہونا چاہیے۔

3200 کنال زمین ہمارے پاس بھارہ کہو میں زمین کے لئے 1700 ملازمین کو آفر لیٹر دیئے گئے ہیں اور یہ ایک سال میں یہ پلاٹ دیئے جائیں گے ۔ 7 ہزار کنال زمین کا سروے مکمل کیا گیا ہے لائف اسٹائل اسکیم کے تحت ایک ماہ میں سابقہ حکومت کا منصوبہ ہے اور دو ہزار سے زائد اپارٹمنٹس سرکاری ملازمین کو دیئے جائیں گے ۔ اے 14 اور 15 میں 9 ہزار کنال پرکام شروع کیا ہے اور 8 ہزار کنال مزید اراضی پر سیکشن 4 کے تحت کام کیا جا رہا ہے ۔

30 ہزار کنال کا منصوبہ زیر غور ہے اور وزیر اعظم عنقریب اس کا افتتاح کریں گے ۔ 40 ہزار کنال زمین اب تک دی جا چکی ہے اور 60 ہزار پر کام ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ایل سی کو جی14 منصوبہ حوالے کیا گیا ہے اور باہر سے اس کا سروے کیا گیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جی 14 کے لوگوں کو پیسے دیئے جائیں گے ۔ وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام50 ہزار نوجوانوں کو پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا ۔

پروگرام کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے تیسرے فریق کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں اور اشتہاری اسکیم کے آغاز سے اس پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ 50 ہزار نوجوانوں کے حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بھی اس معاملے پر بات کی ہے اور کمپنیوں نے اچھا جواب دیا ہے کہ ہمیں انٹرن شپ کے لئے طلباء کی ضرورت ہو گی اور بعد میں ان کو نوکریاں بھی دی جائیں گی ۔ 33.95 ارب کا تین سالہ منصوبے نومبر 2015 میں ایکنک سے منظور ہوا ہے ۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل سے ان لائن سسٹم متعارف کروایا جائے گا

متعلقہ عنوان :