ڈاکٹر طاہرالقادری کا ’’ضرب امن اور ضرب علم ‘‘کااعلان ’’ضرب عضب‘‘ کی کامیابی کاضامن ہے،نعمان کریم

پیر 4 جنوری 2016 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر نعمان کریم نے’’ قومی طلبہ کانفرنس‘‘ کی شاندار انعقاد پر مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف ان کی پوری ٹیم اور ایم ایس ایم اسلام آباد کے عہدیداران و کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے ’’ضرب امن اور ضرب علم ‘‘کااعلان ’’ضرب عضب‘‘ کی کامیابی کاضامن ہو گا۔

(جاری ہے)

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ملک بھر میں علم کی شمع کو روشن کرنے کے لئے کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے خواہش مند نوجوانوں پریہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ طلبہ کی واحد نمائندہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ہے جو طلبہ کو اسلحے کی بجائے علم کی جانب راغب کر رہی ہے۔ نعمان کریم نے کہا کہ حکمرانوں کے لوڈ شیڈنگ اور عوامی مسائل ختم کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے،2015میں نہ اندھیرے کم ہوئے نہ ہی معیشت بہتر ہوئی،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کر کے حکمران دہشت گردوں اور دہشت گردی کو سپوٹ کررہے ہیں،طلبہ ’’ضرب امن اور ضرب علم ‘‘ کو عام آدمی تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی۔

متعلقہ عنوان :