کراچی،نیب اور حساس اداروں کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں
ایک دوہفتوں کے اندر کوئی بڑی بریکنگ نیوز سامنے آسکتی ہے
پیر 4 جنوری 2016 22:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) نیب اور حساس اداروں کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک دوہفتوں کے اندر کوئی بڑی بریکنگ نیوز سامنے آسکتی ہے جس سے حکومت سندھ کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ چار روز سے نیب اور اہم خفیہ اداروں کی ٹیمیں اسلام آباد سے کراچی آچکی ہیں انہوں نے اہم ترین معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے اور اہم شخصیات کی باقاعدہ نگرانی تیز کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ میگا اسکینڈلز کی باریک بینی سے اسکینگ کی جارہی ہے جس میں اہم ترین شخصیات کے ملوث ہونے کے ثبوت ملا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے لیے نیا طوفان تیار کھڑا ہے جس کے بعد حکومت سندھ شاید ڈاکٹر عاصم حسین کا کیس بھی بھول جائے ”آن لائن“ کی جانب سے ٹیموں کے اہم ذمہ داروں سے رابطہ کی متعدد رابطہ کی کوشش کی گئی جس پر صرف اتنا جواب دیا گیا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا جلد ہی اس ضمن میں حقائق سامنے آجائیں گے ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سندھ کو ان ٹیموں کی آمد کا علم توہوا ہے مگر وہ اس بات پر پریشان ہے کہ ٹیمیں کراچی میں کس مقصد کے لیے آئی ہیں؟ ان کا ٹارگٹ کیا ہے؟ کن افسران نے ان ٹیموں سے ملاقات کی ہے؟ کیا ثبوت ان ٹیموں کے حوالے کیے گئے ہیں ؟ مگر حکومت سندھ بھی تذبذب کا شکار ہے۔
#مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.