قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے دوران اظہر علی اور محمد حفیظ کیخلاف تماشیوں کی نعرے بازی

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 22:07

قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے دوران اظہر علی اور محمد حفیظ کیخلاف تماشیوں ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے دوران اظہر علی اور محمد حفیظ کیخلاف تماشیوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور آل راونڈر محمد حفیظ جب بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے ان کیخلاف نعرے لگانا شروع کر دیے اور "عامر عامر" کے نعرے لگانے لگے۔

متعلقہ عنوان :