کاٹن یو ایس اے کی فرینکفرٹ میں Heimtextil 2016 بین الاقوامی نمائش میں شرکت

پیر 4 جنوری 2016 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)کاٹن یو ایس اے نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی Heimtextil 2016 بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرتے ہوئے کپاس کی معیاری ، خالص اور ذمہ دارانہ کاشت کے پیغام کو اجاگر کیا ۔ اس سالانہ نمائش میں شریک کاٹن مصنوعات کے مینوفیکچرر اور تجارتی اداروں کو کپڑے کی عالمی تجارت سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جا تی ہیں۔

اس حوالے CottonLEADS نامی پروگرام بھی متعارف کروایا گیا ہے، جو دنیا بھر میں کپاس کے تاجر اداروں تک رسائی اور کپاس کی فراہمی میں تسلسل کو یقینی بناتا ہے۔اس حوالے سے جدید ترین تحقیق اور ذرعی طریقہ کار بھی دنیا بھر میں متعارف کروائے جاتے ہیں تاکہ کپاس کی محفوظ اور مسلسل پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

کپاس کی بین الاقوامی صنعت ، تجارت اور سپلائی چین کو بہت سی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

ان مشکلات پر قابو پانے کے لئے ، امریکہ میں کپاس کی جننگ اور معیار کا تعین کرنے کے بعد برامدی کپاس کی ہر گانٹھ پر شناختی bar-code لگا دیا جاتا ہے ۔PBI نامی ایک شناختی نظام کے ذریعے امریکہ کی ٹیکسٹائل ملوں سے جننگ فیکٹری تک جانے والی ہر گانٹھ کے معیار کی پہچان ممکن بنا ئی گئی ہے، تاکہ ترسیل کے ہر مرحلے میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔ Cotton USA کا برانڈ جدت، معیار اور ماحول دوست تجارت اور ذراعت کی عکاسی کرتا ہے، اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو فروغ دیتا ہے۔

نمائش کے دوران CCI نامی ادارے کی جانب سے جدید ترین مصنوعات کے نمونے بھی پیش کئے گئے، جن میں بین الاقوامی لائسینس یافتہ ؛ باسیٹی، کوگل ، کیمی لاٹیکس اور زوچی گروپ ( اٹلی)، کالیفل (تائیوان) ، گراسر ایکسکلوسیو بیٹا واشے (جرمنی)، کمپیک سینڈ نیسا (ترکی) ، لزٹیکس (گوئٹے مالا) ، ننگ بو گوانگ یوان، سن وم اور شیجیا زوانگ چانگ شان (چین)، کے علاوہ ٹیکسٹائل بریٹو اور زرما ٹیکس (میکسیکو ) شامل ہیں۔