سعودی عرب، ایران کشیدگی ، عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

پیر 4 جنوری 2016 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 3.4 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں مین اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں برینٹ تیل کی قیمت میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

برینٹ تیل 37.05 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 38.15 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی کی وجہ سے ہوا ہے اس حوالے سے مجموعی طور پر معدنی تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1.10 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق برینٹ تیل کی قیمت میں اضافہ کی اہم وجہ سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی ہے اور اگر یہ کشیدگی مزید برقرار رہی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا