بحرین اور سوڈان کا ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

ایرانی سفراء کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم

پیر 4 جنوری 2016 22:00

خرتوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) بحرین اور سوڈان نے سعودی عرب کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی بناء پر ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر تے ہوئے ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سوڈان اور بحرین نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا اور ایرانی سفیر کو آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا۔ واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث تہران میں سعودی سفارتخانے کو آگ لگانے کے بعد مزید کشیدہ ہوگئی جبکہ دبئی نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا حکم دے دیا ہے۔