صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 31 کروڑ 63 لاکھ 51 ہزار روپے کے فنڈز جاری

پیر 4 جنوری 2016 21:42

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 31 کروڑ 63 لاکھ 51 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 79 کروڑ کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے جیمز اینڈ جیولری کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 کروڑ 40 لاکھ، ایچ ایم سی ٹیکسلا کے لئے 3 کروڑ 44 لاکھ روپے، سیالکوٹ کامرس اینڈ بزنس سینٹر کے لئے 9 کروڑ 65 لاکھ روپے، این ایف سی انسٹیٹیوٹ ملتان کے لئے 94 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔