پٹھان کوٹ حملہ:پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریز کی سطح پر ہونیوالے مذاکرات مو خر ہونے کا خدشہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریز کی سطح پر ہونیوالے مذاکرات مو خر ہونے کا خدشہ ہے،مذاکرات 14اور 15جنوری کو ہونے تھے، حتمی فیصلہ دو تین روز میں ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک بھارت خارجہ سیکریٹری کے مذاکرات پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال باعث موخر ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں پہلے دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت ہوگی،جس کے بعد خارجہ سیکریٹری مذاکرات کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔