سعودی عرب میں پھانسیاں ان کا داخلی معاملہ ہے‘ اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی بجائے سعودی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے‘ بیرونی قوتیں مسلمان ملکوں میں دراڑیں ڈال کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں‘ہمیں دشمنان اسلام کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے انہیں ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے
امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ سعید کی جماعت کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کے دوران گفتگو
پیر 4 جنوری 2016 20:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھانسیاں ان کا داخلی معاملہ ہے‘ اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی بجائے سعودی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے‘ بیرونی قوتیں مسلمان ملکوں میں دراڑیں ڈال کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں‘ہمیں دشمنان اسلام کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے انہیں ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔
وہ پیر کو مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعۃالدعوۃ کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، قاری یعقوب شیخ، محمد یحییٰ مجاہد، حافظ طلحہ سعید، حافظ خالد ولید و دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستان کی طرح سعودی عرب بھی کئی طرح کے اندرونی مسائل سے دوچار ہے اور جس طرح پاکستان میں آپریشن ضرب عضب چل رہا ہے۔
اسی طرح سعودی عرب میں بھی تکفیری رجحانات کے خاتمہ اور ملک میں امن و استحکام کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔اس لئے سعودی عدالتوں کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں کو بنیاد بنا کر مسلم ملکوں میں عوام کے مابین دوریاں اور نفرتیں پیدا کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیائے کفر امت مسلمہ کے روحانی مرکزہونے کے ناطے سعودی عرب کو خاص طورپر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں میں ہے۔ ماضی میں بھی اس کا گھیراؤ کرنے اور وہاں انارکی پھیلانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں اور اس وقت بھی صلیبیوں و یہودیوں کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح برادر اسلامی ملک میں انتشارو خلفشار پیدا کیا جائے اورمسلم ملکوں کو باہم دست و گریباں کر دیا جائے تاکہ انہیں اپنے مذموم ایجنڈے پروان چڑھانے میں آسانی رہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی عدالتیں آزاد ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حالیہ پھانسیوں کو جذباتیت کا رنگ دینے کی بجائے حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے اور کسی قسم کے اشتعال انگیز ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سفارت خانوں کو جلانے اور نقصان پہنچانے سے اجتناب کرنا چاہیے تاکہ بیرونی قوتوں کو مسلم معاشروں میں فرقہ واریت ابھارنے کا موقع نہ مل سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.