اقتصادی راہدری منصوبے کی تکمیل سے ملک مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوگی، کارکن ہماری تہذیب پر حملے کرنے والوں کاراستہ روکیں ،نئے سال کے آغاز پر ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلابی تبدیلوں کیلئے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، راہداری منصوبے میں کسی بھی صوبے کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 20:49

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی نے کہاہے کہ اقتصادی راہدری منصوبے کی اصل حالت میں تکمیل سے صوبوں کے درمیان ہم اہنگی برقرار اور ملک مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا کارکن ہمارے تہذیب پر حملے کرنے والوں کاراستہ روکے گے نئے سال کے آغاز پر ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلابی تبدیلوں کیلئے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے اور امن کے مراکز ہے وفاقی حکومت جنوبی اضلاع کی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دینگے جس سے یہاں پر خوشحالی اور پسماندہ اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا پاک چائنہ منصوبے میں کسی بھی صوبے کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں ہوگی، جمعیت علماء اسلام آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو جے یو آئی کے صوبائی رہنما ملک نیاز علی خان میراخیل کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے اعظم خان درانی ،سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس حاجی محمد طاہر خان ،محسود برادری سوکڑی کے وسیم اﷲ خان محسود،تحصیل کونسلر سینان درانی ایڈوکیٹ سمیت دیگر پارٹی عہدیدار اور مشران بھی موجود تھے اکرم خان دُرانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجود صوبائی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے اور وہ تبدیلی کے جھوٹے نعروں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے مگر وفاقی حکومت صوبے کے عوام خصوصا جنوبی اضلاع کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا خواں ہے یہاں پر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کی نئی راھیں کھلے گی اور عوام خوشخالی کی زندگی بسر کرینگے جے یو آئی کے اراکین دین اسلام کی سربلندی اور عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور جدوجہد کررہی ہے مگر محالفین سے جے یو آئی کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی صوبائی حکومت نے دھائی سالہ دور میں جنوبی اضلاع سمیت صوبہ کے کسی بھی کونے میں ایک اینٹ تک نہیں لگایا جس سے ان کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے حکومت چلانا کرکٹ کا میدان تو نہیں اور نہ ہی یہ بچوں کا کھیل ہے انہوں نے کہا کہ بنوں ڈویژن جے یو آئی کا گڑھ ہے یہاں پر ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی حکومتیں جے یو آئی اور اتحادی ہی بنائیگی محالفین صرف جھوٹے وعدوں اور نعروں پر وقت گذار رہے ہیں مگر ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بنوں سے رنگین آباد چوک تک ڈبل روڈ ،بنوں ائرپورٹ کو انٹرنیشنل بنانے، مختلف علاقوں کو قدرتی گیس کی پلائی سڑکوں تعمیر ومرمت کیلئے کروڑوں روپے فنڈز کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کی سکیمیں جاری ہے جس کی مکمل ہونے سے یہاں پر خوشحالی آئیگی۔

متعلقہ عنوان :