گرین لائن کے علاوہ تمام ٹرینوں کا رعایتی کرایہ متعارف

پیر 4 جنوری 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء )پاکستان ریلویز نے گرین لائن ٹرین کے سوا باقی تمام ٹرینوں میں کراچی سے حید رآباد کیلئے اکانومی کلاس 230روپے، اے سی سٹینڈرڈ 260روپے اور اے سی بزنس کلاس260روپے رعایتی کرایہ متعارف کروایا ہے جو 15جنوری 2016سے نافذالعمل ہوگا۔