سعودی عرب نے ایران کیساتھ سفارتی تعلقات کے بعد فضائی تعلقات بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 20:04

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) سعودی عرب نے ایران کیساتھ سفارتی تعلقات کے بعد فضائی تعلقات بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈان نیوز سے موصول ہونے والی تفصیلات کےمطابق سعودی عرب نے ایران کیساتھ فضائی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سعودی عرب نے گزشتہ شب ایران کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ یاد رہے دونوں ممالک کے درمیان سعودی عرب میں 47 افراد بشمول شیعہ عالم کو پھانسی دینے اور پھر بعد ازاں ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سے تعلقات شدید کشیدہ ہو چکے ہیں۔