وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی کی ملاقات
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں،میر دوستان ڈومکی
پیر 4 جنوری 2016 19:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو سنوارنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور محنتی ہیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے دور رس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملا ہے۔ رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔شہباز شریف صوبے کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے شاندار پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.