3شناختی کارڈز بنانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھرملازمت سے برطرف ، وفاقی وزیر داخلہ کی چیئرمین نادرا کو 2012 کے ڈی جی نادرا سندھ کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی ہدایت

معاملے کی ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے الزام ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے، چوہدری نثار

پیر 4 جنوری 2016 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر کو معطلی کے بعد ملازمت سے برخاستگی کا نوٹس جاری کر دیا گیا، وزیر داخلہ نے چیئرمین نادرا کو 2012 کے ڈی جی نادرا سندھ کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی جنہوں نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف بے ضابطگی ثابت ہونے کے باوجود اسے نوکری پر بحال رکھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر کو معطلی کے بعد ملازمت سے برخاستگی کا نوٹس جاری کردیاگیا ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیرمین نادرا کو 2012 کے ڈی جی نادرا سندھ کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کر دی جنہوں نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف بے ضابطگی ثابت ہونے کے باوجود بھی اسے نوکری پر بحال رکھا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس معاملے کی تمام انکوائری ایک ہفتے میں مکمل کی جائے اور الزام ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے تین شناختی کارڈ کیس کے حوالے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا