افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ائیرپورٹ کے قریب بم دھماکہ

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 19:44

کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ائیرپورٹ کے قریب بم دھماکہ ہو اہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ائیرپورٹ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ نجی ہوٹل کو نشانہ بنائے جانے کیلئے کیے جانے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ حملے کے بعد سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔