اردن میں نئے چینی سفیر کی تقرری

پیر 4 جنوری 2016 19:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء /شہنوا )چین کے صدژی جن پنگ نے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی منظوری کے بعد پیر کو اردن کے لئے نئے سفیرکی تقرری کی ہے ، قومی مقننہ کے ایک ا علامیے کے مطابق پان ویائی فانگ کو گاؤ یوشنگ کی جگہ نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے پان مغربی ایشیا اورشمالی افریقہ کے امو ر کے ممتاز سفارتکا ر ہیں انہوں نے 2006سے 2010تک اومان میں اور 2013سے 2015تک سلو واکیہ میں سفارتی فرائض انجام دیے ہیں۔