ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی : خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 18:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

2016 کو خام تیل کیلئے برا سال قرار دیا جارہا ہے، تمام تحقیقاتی ادارے رواں سال خام تیل کی قیمت 20 ڈالر تک ہونے کی پیش گوئی کر رہے تھے مگر سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت دوفیصد اضافے کے ساتھ 37ڈالر80سینٹ تک جاپہنچی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خام تیل برآمد کرنے والے ملک اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے پر عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔