سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 18:54

بحرین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کے بعد سلطنت بحرین نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ایران کے سفارت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر اس ملک سے نکل جائیں۔

(جاری ہے)

سلطنت بحرین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ سفارتی مشن کے تمام اہلکاروں سے تقاضا کرتی ہے کہ48 گھنٹوں میں سلطنت بحرین سے نکل جائیں۔

سلطنت بحرین تہران میں اپنا سفارت خانہ بھی بند کر رہی ہے اور تمام سفارت کاروں کو واپس بلا رہی ہے- حکومت بحرین نے وضاحت کی ہے کہ اس فیصلے کا تعلق بحرین اور خلیج کی دیگر ریاستوں کے معاملات میں ایران کی جانب سے مداخلت کرنے، ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانے اور قنصل خانے پر حملے کیے جانے اور خطے کی سلامتی کا تحفظ کرنے کے ساتھ ہے۔