معروف کاروباری شخصیت کریم ڈھیڈی کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 18:51

معروف کاروباری شخصیت کریم ڈھیڈی کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) معروف کاروباری شخصیت کریم ڈھیڈی کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے معروف کاروباری شخصیت کریم ڈھیڈی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ایف آئی اے کی جانب سے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے افراد پر ای او بی آئی کے شئیرز میں کروڑوں کے ہیر پھیر کا الزام ہے۔ اس موقع پر کریم ڈھیڈی کی جانب سے مبینہ طور پر مزاحمت بھی کی گئی۔