چینی خاتون ڈرائیور کی غفلت ، ڈاکار ریلی ملتوی

پیر 4 جنوری 2016 18:24

بیونس آئرس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء /شنہوا )ارجنٹائن میں ہونے والی ڈاکار ریلی کار حادثے کے باعث ملتوی کر دی گئی ، اس حادثے میں 13افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 38 ویں ڈاکار ریلی میں ایک چینی خاتون ڈرائیور گو میلنگ اور اس کی معاون ڈرائیور لیو ریلی کے شروع ہونے کے کچھ دیر بعد گاڑی پر قابو نہ رکھ سکیں اور گاڑی تماشائیوں پر چڑھ گئی جس سے خاتون معاون ڈرائیور سمیت 13افراد زخمی ہوگئے ۔

ان میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے ، گای نے ابھی 6.6کلومیٹر فاصلہ ہی طے کیا تھا کہ وہ حادثے کا شکار ہو گئی اور وہ تماشائیوں کے ایک گروپ میں گھس گئی جس پر انتظامیہ نے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ، زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔