چینی کرنسی کی شرح میں 54ماہ سے زیادہ عرصے کی کمزورترین سطح پر کمی

پیر 4 جنوری 2016 18:22

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء /شنہوا )چینی کرنسی رین منبی یا یو آن کی سینٹرل پیرٹی شرح 54ماہ سے زائد اپنی کمزور ترین شرح پر گر گئی یہ بات پیرکو جاری کیے جانے والے نئے اعداد وشمار میں بتائی گئی ہے،یو آ ن کی سنٹرل پیرٹی شرح پیر کو امریکی ڈالرکے مقابلے میں 96بیسز پوائنٹس کی کمی سے 6.5032 ہوگئی جوکہ 24مئی 2011کے بعد سے اس کی شرح کی کم ترین سطح ہے یہ بات چین کے زرے مبادلہ کے کاروباری نظام ( سی ایف ای ٹی ایس ) کے اعداد وشما رمیں بتائی گئی ہے سی ایف ای ٹی ایس ایکسچینج ریٹ کمپوزٹ انڈیکس جو 13غیرملکی کرنسیوں کی ٹوکری کے مقابلے میں یوآ ن کوقو ت کاپیمانہ ہے 31دسمبر 2015کو 100.94تھا جوکہ گذشتہ سال کے اختتام سے0.94فیصد زیادہ تھا چینکیسپارٹ فارن ایکسچینج مارکیٹ میں یو آن کو ہر کاروباری روز سنٹرل پیرٹی شرح سے 2فیصد کمی پیشی کی اجازت ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی سنٹرل پیرٹی شرح ہرکاروباری روز انٹر بنک مارکیٹ کے آغاز سے قبل مارکیٹ میکروں کی طرف سے پیش کی جانے والی قیمتوں کی ویٹڈ ایوریج پر مبنی ہے ۔