ضلع ناظم پشاور میں جاری لاہور سٹیج شوز میں بے ہودہ فحش ڈانسوں اور شہر میں جابجا خواتین کی تصاویر والے پوسٹرز اور سائن بورڈز کی بھرمار کا سخت نوٹس
پیر 4 جنوری 2016 17:48
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کا پشاور کے آئینہ اور صابرینہ سینما گھروں میں جاری لاہور سٹیج شوز میں بے ہودہ فحش ڈانسوں اور شہر میں جابجا خواتین کی تصاویر والے پوسٹرز اور سائن بورڈز کی بھرمار کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پی ڈی اے اور چاروں ٹاؤنز کو پوسٹرز اور سائن بورڈز فوری ہٹانے کی ہدایت جاری کردیا, جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز سے سینما گھروں میں لاہور شوز کی NOC فوری کینسل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے پولیس کو گذشتہ دنوں خیبر بازار کے دو سینماؤں میں فحش ڈانس اور بے ہودہ مکالمے بولنے پر پروگرام آرگنائزر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو ڈسٹرکٹ ممبر خالصہ ون ملک امان نے تحریری درخواست میں التجا کی کہ پشاور کے مقامی سینماؤں جو کہ خیبر بازار میں واقع ہیں ان سینماؤں میں جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز دوپہر دو بجے سے رات دس بجے تک لاہور شوز کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں پشاور کے مقامی فن کاروں اور پنجاب سے آئے ہوئے فنکاروں اور رقاصاؤں نے اخلاق کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے انتہائی فحش ڈانس کئے جبکہ بے ہودہ اور فحش گفتگو کے ذریعے نوجوانوں کے اخلاق اور کردار کو تباہ وبرباد کیا جبکہ ان لاہور شوز کے لئے باقاعدہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ NOC بھی جاری کئے گئے تھے اور NOC کے شرائط کے مطابق شوز میں گروپ ڈانس اور سنگل ڈانس کو ممنوع قرار دیا گیا تھا تاہم سینما انتظامیہ نے شرائط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدوں کو پار کر دیا ڈسٹرکٹ ممبر نے مزید بتایا کہ شوز آرگنائزر نے فی ٹکٹ دو ہزار روپے ریٹ مقرر کیا تھا اور دو ہزار روپے کے عوض نوجوانوں کے اخلاق و کردار کو تباہ وبرباد کیا گیا انہوں نے ثبوت کے طور پر وڈیوز بھی ضلع ناظم کو پیش کیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.