پی آئی اے انتظامیہ کی مجوزہ نجکاری کے باعث طویل چھٹیاں لینے والے اور نجی ائیر لائنز میں کام کرنیوالے ملازمین کو برطرف کرنے کی ہدایات

پیر 4 جنوری 2016 17:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پی آئی اے انتظامیہ نے مجوزہ نجکاری کے باعث طویل چھٹیاں لینے والے اور نجی ائیر لائنز میں کام کرنے والے ملازمین کو برطرف کرنے کی ہدایات کی ہے پی آئی اے میں بعض ایسے ملازمین کام کر رہے ہیں جو کہ چھٹیوں کی درخواست پر نجی ائیر لائنز میں بھاری تنخواہوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ پی آئی اے سے بھی تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر پی آئی اے کے ایسے ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات کی ہے اور تمام ایسے ملازمین کی تفصیلات ایچ آر سیکشن سے طلب کی ہے جو کہ طویل ترین چھٹیوں پر بیرون ممالک میں تعینات ہیں یا اندرون ملک تعینات ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے باعث ایسے ملازمین کو فارغ کیا جا رہاہے

متعلقہ عنوان :