این او سی نہ ہونے کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تین ملازمین کو بیرون ملک جانے سے روکدیا گیا

پیر 4 جنوری 2016 17:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)این او سی نہ ہونے کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تین ملازمین کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے والے سرکاری ملازمین کے لئے اپنے محکموں سے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دیاگیا ہے ۔ اور بغیر این او سی کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی محکموں او روفاقی محکموں کے ملازمین کو اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز دبئی جانے والے تین سرکاری ملازمین کو ایف آئی اے امیگریشن کے حکام نے اس وقت جہاز میں جانے سے روک دیا جب ان کی کلیرنس کی جا رہی تھی ۔ ایف آئی اے حکام نے ان سے صوبائی حکومت کی این او سی طلب کی تاہم ان کے پاس صوبائی حکومت کی این او سی نہیں تھی جس پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا اور انہیں ہدایات دی کہ وہ صوبائی حکومت سے باقاعدہ طورپر این اوسی حاصل کر کے لائیں ۔